بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

جمعہ‌کی‌نماز

جہاں‌پر‌کسی‌کو‌آنے‌کی‌اِجازت‌نہ‌ہو‌وہاں‌نمازِ‌جمعہ‌ادا‌کرنا

سوال:۔

میرا یہ سوال ہے کہ میں منشیات کے اسپتال میں نمازِ جمعہ پڑھاتا ہوں، یہ عمل تقریباً چار سال سے کر رہا ہوں، لیکن یہاں پر باقاعدہ طور پر مسجد نہیں بنائی گئی ہے، لیکن نماز پڑھنے کے لئے ایک بہت بڑا ہال ہے، جس میں جمعہ کی بھی نماز ادا کی جاتی ہے، کیونکہ وہاں پر منشیات کے عادی افراد کا علاج ومعالجہ ہوتا ہے، تاکہ نشے کی عادت ختم ہوسکے، اس لئے ان کو اسپتال سے باہر جانے کی اِجازت نہیں ہے، اور اگر ان کو باہر نماز کے لئے جانے دیا جائے تو خطرہ ہوتا ہے کہ وہ باہر جاکر نشہ حاصل کرکے دوبارہ اِستعمال نہ شروع کریں، اس لئے اِحتیاطی طور پر ان کو باہر نہیں جانے دیا جاتا۔ نمازِ جمعہ میں تقریباً ۳۰ سے ۴۰ لوگ شریک ہوتے ہیں، آپ قرآن وحدیث کی روشنی میں اس مسئلے سے آگاہ کریں کہ میں جو عمل کر رہا ہوں یہ صحیح ہے کہ نہیں؟

جواب:۔

جہاں جمعہ پڑھایا جاتا ہے، اگر وہاں ہر ایک کو آنے کی اجازت نہیں، تو جمعہ نہیں ہوگا۔(۱)

  1. (۱) والشرط السادس الْإذن العام ۔۔۔ لَا تجوز جمعتہ إلٰی قولہ والْإذن العام والأداء علٰی سبیل الشھرۃ من جملۃ تلک الخصوصیات فلا تجوز بدنہ۔ (شرح حلبی کبیر ص:۵۵۸، فصل فی صلاۃ الجمعۃ)۔