بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

جمعہ‌کی‌نماز

بڑے‌قصبے‌کے‌ملحقہ‌چھوٹے‌چھوٹے‌قصبات‌میں‌جمعہ‌پڑھنا

سوال:۔

بڑے قصبوں میں جہاں جمعہ ہوتا ہے اس کے ساتھ چھوٹے چھوٹے دیہات ہیں، جہاں جمعہ کی اَذان کی آواز پہنچتی ہے یا دو تین میل کے فاصلے پر چھوٹے چھوٹے دیہات ہیں، وہاں جمعہ کی آواز نہیں پہنچتی، تو ان دیہات میں اَذان و اِقامت کے ساتھ نماز باجماعت پڑھنا دُرست ہے یا نہیں؟

جواب:۔

جو جگہ شہر کے حدود اور ملحقات میں شمار ہوتی ہو، وہاں جمعہ جائز ہے، اور جو ایسی نہ ہو وہاں جائز نہیں،(۱) اس لئے ملحقہ بستیوں میں جمعہ جائز نہیں، کیونکہ وہ شہر کا حصہ نہیں، بلکہ الگ آبادی شمار ہوتی ہیں۔

  1. (۱) لَا یصح الجمعۃ إلّا فی المصر وتوابعہ فلا تجب علٰی أھل القری التی لیست من توابع المصر ولَا یصح أداء الجمعۃ فیھا ۔۔۔إلخ۔ (بدائع الصنائع ج:۱ ص:۲۵۹، وأما بیان شرائط الجمعۃ، أیضًا: رد المحتار ج:۲ ص:۱۳۸، باب الجمعۃ)۔