بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

جمعہ‌کی‌نماز

جمعہ‌کے‌لئے‌شرائط

سوال:۔

میں نے بعض عالموں سے سنا ہے کہ جمعہ کی نماز کے لئے دُوسری شرطوں کے علاوہ یہ بھی شرط ہے کہ وہ مسجد جس میں جمعہ کی نماز ہو رہی ہو، اس کی لمبائی تقریباً ۲۰گز اور چوڑائی بھی دُوسرے گھروں کی نسبت زیادہ ہو، اس کے علاوہ کسی مسجد یا عیدگاہ میں نماز پڑھنے سے پہلے قاضی یا حکومت کے کسی فرد سے اجازت حاصل کرنی ہوگی۔ مولانا صاحب! کیا یہ شرطیں صحیح ہیں؟

جواب:۔

جمعہ کے جواز کے لئے مسجد کا خاص طول و عرض ضروری نہیں، اور حاکم یا قاضی کی شرط قطعِ نزاع کے لئے ہے،(۱) اگر مسلمان کسی اِمام پر متفق ہوں تو اس کی اِقتدا میں جمعہ جائز ہے،(۲) گویا آپ نے جو دو شرطیں ذکر کی ہیں، یہ دونوں غیرضروری ہیں۔

  1. (۱) لأنہ لو لم یشترط السلطان لأدی إلی الفتنۃ، لأن ھٰذہ صلاۃ تؤدی بجمع عظیم والتقدیم علٰی جمیع أھل المصر یعد من باب الشرف وأسباب العلو والرفعۃ فیتبارع إلٰی ذٰلک کل من جبل علی علو الھمۃ والمیل إلی الریاسۃ فیقع بینھم التجاذب والتنازع ۔۔۔إلخ۔ (بدائع الصنائع ج:۱ ص:۲۶۱، کتاب الصلاۃ، وأما بیان شرائط الجمعۃ)۔
  2. (۲) ذکر الکرخی رحمہ اللہ أنہ لَابأس أن یجمع الناس علٰی رجل حتی یصلّی بھم الجمعۃ۔ (بدائع الصنائع ج:۱ ص:۲۶۱)۔