بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

جمعہ‌کی‌نماز

جمعہ‌کا‌دن‌سب‌سے‌افضل‌ہے

سوال:۔

جمعہ کا دن سب سے افضل ہے، اس بارے میں مختصر لیکن جامع طور پر بتائیے۔

جواب:۔

ہفتہ کے دنوں میں جمعہ کا دن سب سے افضل ہے،(۱) اور سال کے دنوں میں عرفہ کا دن سب سے افضل ہے، اور عرفہ جمعہ کے دن ہو تو نورٌ علیٰ نور ہے، ایسا دن افضل الایام شمار ہوگا۔(۲)

  1. (۱) عن أبی ھریرۃ عن النبی صلی اللہ علیہ وسلم قال: خیر یوم طلعت فیہ الشمس یوم الجمعۃ فیہ خلق آدم وفیہ أدخل الجنّۃ وفیہ أخرج منھا ولَا تقوم الساعۃ إلّا یوم الجمعۃ۔ (ترمذی ج:۱ ص:۶۴، باب فضل یوم الجمعۃ)۔
  2. (۲) عن ابن عباس رضی اللہ عنہ أنہ قرأ: الیوم أکملت لکم دینکم الآیۃ وعندہ یھودی فقال: لو نزلت ھٰذہ الآیۃ علینا لَاتخذناھا عیدًا، فقال ابن عباس: فإنھا نزلت فی یوم عیدین فی یوم جمعۃ ویوم عرفۃ۔ رواہ الترمذی۔ (مشکٰوۃ ص:۱۲۱، الفصل الثالث عن باب الجمعۃ)۔