مسافرکینماز
دورانِسفرنمازکسطرحپڑھنیچاہئے؟نیزنیتکیاکریں؟
سوال:۔
دورانِ سفر نماز کس طرح پڑھنی چاہئے؟ اور نیت کیا کرنی چاہئے؟
جواب:۔
سفر میں چار رکعت والی نماز کے فرض دوگانہ پڑھے جاتے ہیں، اس کو قصر کہا جاتا ہے، نیت وہی جو ہمیشہ کی جاتی ہے، چار رکعت کے بجائے دو رکعت کی نیت کرلی جائے۔(۱)
- (۱) وفرض المسافر فی الرباعیۃ رکعتان لَا یزید علیھما ۔۔۔إلخ۔ (فتح القدیر ج:۱ ص:۳۹۵، کتاب الصلاۃ، باب صلاۃ المسافر، أیضًا شرح مختصر الطحاوی للجصاص ج:۲ ص:۹۱، ۹۲، باب صلاۃ المسافر)۔

