بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

مسافر‌کی‌نماز

دورانِ‌سفر‌اگر‌سنتیں‌رہ‌جائیں‌تو‌کیا‌گناہ‌ہوگا؟

سوال:۔

اگر سفر میں ٹرین یا کسی اور سواری میں جلدی کی وجہ سے سنتیں نہ پڑھ سکے تو گناہ تو نہیں ہوگا؟

جواب:۔

شرعی سفر میں اگر جلدی کی وجہ سے سنتیں چھوڑنی پڑیں تو کوئی حرج نہیں، اگر اطمینان کا موقع ہو تو پڑھ لینی چاہئیں۔(۱)

نوٹ:۔ جب آدمی ایسی جگہ جانے کے ارادے سے نکلے جو اس کی بستی سے ۴۸میل دُور ہو تو یہ شرعی سفر ہوگا۔

  1. (۱) ویأتی المسافر بالسُّنن إن کان فی حال أمن وقرار، وإلّا بأن کان فی خوف وفرار لَا یأتی بھا، ھو المختار۔ وفی الشامیۃ: قیل: الأفضل الترک ترخیصًا، وقیل: الفعل تقربًا، وقال الھندوانی: الفعل حال النزول، والترک حال السیر ۔۔۔ قال فی شرح المنیۃ: والأعدل ما قالہ الھندوانی۔ (رد المحتار علی الدر المختار ج:۲ ص: ۱۳۱، باب صلاۃ المسافر)۔