مسافرکینماز
نمازکےلئےبسروکنےوالاڈرائیوراگرنمازنہپڑھےتوکیاحکمہے؟
سوال:۔
میں ڈرائیور ہوں، ہر نماز کے وقت گاڑی روکتا ہوں، اور لوگوں کو کہتا ہوں کہ نماز کا وقت ہوگیا ہے، لوگو! نماز اَدا کرلو۔ تقریباً ۵۰ مسافر ہوتے ہیں، نماز اَدا کرتے ہیں، کچھ مسافر نماز اَدا نہیں کرتے، تو جتنے لوگ نماز پڑھتے ہیں ان کا مجھے بھی ثواب ملتا ہے، تو میرے ایک کے نماز نہ پڑھنے سے کوئی فرق نہیں ہوتا، مجھے تو ۵۰ نمازوں کا ثواب ملتا ہے، کیا یہ صحیح ہے؟
جواب:۔
ماشاء اللہ! آپ کو تمام نماز پڑھنے والوں کے برابر ثواب ملے گا، اِن شاء اللہ، باقی اپنی نماز کسی صورت میں ترک نہ کریں، کیونکہ وہ اپنی جگہ فرض ہے۔(۱)
- (۱) ﵟ إِنَّ ٱلصَّلَوٰةَ كَانَتۡ عَلَى ٱلۡمُؤۡمِنِينَ كِتَٰبٗا مَّوۡقُوتٗا ﵞ النساء ١٠٣۔ أیضًا: عن أبی الدرداء قال: أوصانی خلیلی: أن لَا تشرک باللہ شیئًا وإن قطعت وحرقت، ولَا تترک صلاۃ مکتوبۃ متعمدًا، فمن ترکھا متعمدًا فقد برئت منہ الذمۃ ۔۔۔إلخ۔ (مشکٰوۃ ج:۱ ص:۵۹ کتاب الصلاۃ)۔

