بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

مسافر‌کی‌نماز

ڈرائیور‌بس‌نہ‌روکے‌تو‌کیا‌سیٹ‌پر‌بیٹھ‌کر‌نماز‌پڑھ‌سکتے‌ہیں؟

سوال:۔

بس میں سفر کرتے ہوئے اگر نماز کا وقت ہوجائے اور ڈرائیور بس نہ روکے کہ مجھے وقتِ مقرّرہ پر اگلی منزل پہنچنا ہے، ایسی صورت میں سیٹ پر بیٹھے ہوئے اِشارے سے نماز پڑھی جاسکتی ہے؟

جواب:۔

بس پر بیٹھ کر نماز نہیں ہوتی،(۱) یا تو ڈرائیور سے پہلے طے کرلیا جائے کہ وہ نماز کے لئے بس کو کسی ایسی جگہ روک دے گا جہاں وضو اور نماز ممکن ہو۔ یوں بھی ڈرائیور حضرات دورانِ سفر وقفہ ضرور کرتے ہیں، اس وقفے میں اگر نماز کا وقت ہوجائے تو نماز پڑھ لی جائے۔ بہرحال اگر بس میں بیٹھ کر نماز پڑھی تو اس کا لوٹانا ضروری ہے۔

  1. (۱) ومنھا القیام وھو فرض فی صلاۃ الفرض والوتر للقادر علیہ۔ (عالمگیری ج:۱ ص:۶۹، کتاب الصلاۃ، الباب الرابع فی صفۃ الصلاۃ)۔