مسافرکینماز
بسمیںبیٹھکرنمازنہیںہوتی،مناسبجگہروککرپڑھیں
سوال:۔
بس میں لمبے سفر کے دوران فرش پر نماز ادا کرنا بہتر ہے یا سیٹ پر بیٹھ کر، جبکہ فرش ناپاک ہوتا ہے اور سیٹ پربیٹھ کر نماز ادا کرنے سے قیام نہیں کیا جاسکتا؟
جواب:۔
بس میں بیٹھ کر نماز نہیں ہوتی۔(۱) بس والوں سے یہ طے کرلیا جائے کہ نماز کے وقت کسی مناسب جگہ پر بس روک دیں، اور اگر وہ نہ روکیں تو نماز قضا پڑھنا ضروری ہے، بہتر یہ ہوگا کہ بس میں جیسے ممکن ہو نماز ادا کرلے، مگر گھر آکر لوٹالے۔
- (۱) ومنھا القیام وھو فرض فی صلاۃ الفرض والوتر للقادر علیہ۔ (عالمگیری ج:۱ ص:۶۹، کتاب الصلاۃ، الباب الرابع فی صفۃ الصلاۃ)۔

