بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

مسافر‌کی‌نماز

اگر‌قیام‌ممکن‌ہو‌تو‌چلتی‌ٹرین‌میں‌نماز‌کا‌قیام‌فرض‌ہے

سوال:۔

چلتی ٹرین میں اگر نمازی نے کھڑے ہوکر تکبیرِ اُولیٰ کہہ لی اور بقیہ نماز بیٹھ کر ادا کی تو قیام ادا ہوگیا، یا نہیں؟ اس سے نماز میں کوئی نقص تو واقع نہیں ہوا؟

جواب:۔

اگر قیام ممکن ہو تو پوری نماز میں قیام فرض ہے۔(۱)

  1. (۱) ومنھا القیام وھو فرض فی صلاۃ الفرض والوتر للقادر علیہ۔ (عالمگیری ج:۱ ص:۶۹، کتاب الصلاۃ، باب الرابع فی صفۃ الصلاۃ)۔