بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

مسافر‌کی‌نماز

بحری‌جہاز‌کا‌ملازم‌بحری‌جہاز‌میں‌کتنی‌نماز‌پڑھے‌گا؟

سوال:۔

ایک شخص بحری جہاز میں ایگریمنٹ کروالیتا ہے، اب کیا وہ جہاز کے اندر قصر کی نماز پڑھے گا یا پوری نماز پڑھے گا؟ جبکہ کسی ملک میں جہاز کبھی مہینہ یا چند مہینوں کے لئے رُک بھی جاتا ہے، تو وہاں کیسی نماز پڑھنی چاہئے؟

جواب:۔

سفر میں ہوں تو قصر کریں اور کسی شہر میں مہینہ دو مہینے کا (پندرہ دن سے زائد) قیام ہو تو پوری نماز پڑھیں گے۔(۱)

  1. (۱) عن ابن عباس رضی اللہ عنھما قال: إن اللہ تعالٰی فرض الصلاۃ علٰی لسان نبیّکم علی المسافر رکعتین وعلی المقیم أربعًا وفی الخوف رکعۃً۔ (صحیح مسلم ج:۱ ص:۲۴۱)۔ أیضًا: ولَا یزال علی حکم السفر حتّٰی ینوی الْإقامۃ فی بلدۃ أو قریۃ خمسۃ عشر یومًا أو أکثر۔ (فتاویٰ عالمگیری ج:۱ ص:۱۳۹، صلاۃ المسافر)۔