بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

مسافر‌کی‌نماز

ہوائی‌جہاز‌میں‌بیٹھ‌کر‌نماز‌پڑھنا‌اور‌کھانے‌کی‌میز‌پر‌سجدہ‌کرنا

سوال:۔

ہوائی جہاز میں لوگ سیٹ پر بیٹھ کر کھانے کی ٹیبل پر سجدے کرتے ہیں، اس طرح نماز دُرست ہے؟

جواب:۔

جہاز میں بھی کھڑے ہوکر اور قبلہ رُخ معلوم کرکے نماز پڑھنا ضروری ہے، سیٹ پر بیٹھ کر اور کھانے کی میز پر سجدہ کرنے سے نماز نہیں ہوتی۔(۱)

  1. (۱) ومنھا القیام وھو فرض فی صلاۃ الفرض والوتر للقادر علیہ۔ (عالمگیری ج:۱ ص:۶۹، کتاب الصلاۃ، الباب الرابع فی صفۃ الصلاۃ)۔ أیضًا: ثم (ھی) ستۃ ۔۔۔ والسادس (إستقبال القبلۃ) حقیقۃً أو حکمًا کعاجز والشرط حصولہ لَا طلبہ، وھو شرط زائد للإبتلاء یسقط للعجز۔ (درمختار ج:۱ ص:۴۲۷)۔ باب شروط الصلاۃ (ومنھا القیام فرض لقادر علیہ) وعلی السجود۔ (تنویر الأبصار مع الدر المختار ج:۱ ص:۴۴۵، باب صفۃ الصلاۃ)۔