مسافرکینماز
مقیماِمامکیاِقتدامیںمسافرمقتدیکتنیرکعاتکینیتکرے؟
سوال:۔
اِمام مقیم، مقتدی مسافر، تو مقتدی کتنی رکعتوں کی نیت کرے گا؟ سنا ہے کہ نیت دو رکعتوں کی کرنی ہے اور پڑھنی چار ہیں؟
جواب:۔
اِمام مقیم ہو تو مقتدی بھی اس کی اِقتدا میں پوری نماز پڑھے گا، اور پوری نماز ہی کی نیت کرے گا،(۱) مسافر کو قصر کا حکم اس صورت میں ہے، جب وہ اکیلا نماز پڑھ رہا ہو یا مسافر اِمام کی اِقتدا میں نماز پڑھ رہا ہو۔
- (۱) وإن اقتدیٰ مسافر بمقیم أتم أربعًا۔ (عالمگیری ج:۱ ص:۱۴۲، صلاۃ المسافر)۔ أیضًا: وإن اقتدیٰ مسافر فی الوقت صح وأتم، ھٰکذا روی عن ابن عباس وابن عمر، ولأنہ تبع لِإمامہ فیتغیر فرضہ إلٰی أربع کما یتغیر بنیۃ الْإقامۃ لِاتصال المغیر بالسبب وھو الوقت۔ (تبیین الحقائق، باب صلاۃ المسافر ج:۱ ص:۵۱۵ طبع بیروت)۔

