مسافرکینماز
میدانِعرفاتمیںقصرکیوںپڑھیجاتیہے؟
سوال:۔
یوم الحج یعنی ۹؍ذی الحجہ کو مقامِ عرفات میں مسجدِ نمرہ میں جو ظہر اور عصر کی نمازیں ایک ساتھ پڑھی جاتی ہیں، وہ ہمیشہ قصرکیوں پڑھی جاتی ہیں؟ جبکہ مکہ معظمہ سے عرفات کے میدان کا فاصلہ تین چار میل ہے، اور قصر کے لئے مقامِ قیام سے ۴۸میل یا ایسے ہی کچھ فاصلے کا ہونا ضروری ہے؟
جواب:۔
ہمارے نزدیک عرفات میں قصر صرف مسافر کے لئے ہے،(۱) مقیم پوری نماز پڑھے گا، سعودی حضرات کے نزدیک قصر مناسک کی وجہ سے ہے، اس لئے اِمام خواہ مقیم ہو، قصر ہی کرے گا، اب سنا ہے کہ احناف کے مسلک کی رعایت میں اِمام ریاض سے لایا جاتا ہے۔
- (۱) أیضا۔

