بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

مسافر‌کی‌نماز

کیا‌سفر‌سے‌واپسی‌کے‌بعد‌بھی‌نماز‌قصر‌پڑھنی‌ہوگی؟

سوال:۔

سفر سے واپسی کے بعد کتنے دن بعد تک نمازِ سفر ادا کرنی چاہئے یا سفر کے اختتام پر بند کردی جائے؟

جواب:۔

سفر سے واپسی پر جب آدمی اپنے شہر کی حدود میں داخل ہوجائے، سفر کی نماز ختم ہوجاتی ہے، حدودِ شہر میں داخل ہونے کے بعد پوری نماز پڑھنا لازم ہے۔(۱)

  1. (۱) وکذا إذا عاد من سفرہ إلٰی مصرہ لم یتم حتّٰی یدخل العمران ۔۔۔إلخ۔ (عالمگیری ج:۱ ص:۱۳۹، صلاۃ المسافر)۔