مسافرکینماز
۵۶میلدُورپندرہدنسےکمرہنےوالےکینمازکاحکم
سوال:۔
میں اپنے شہر سے تقریباً ۵۶ میل دُور دُوسرے شہر کے کالج میں پروفیسر ہوں، ہر ہفتے باقاعدہ جمعرات کو گھر آتا ہوں، اور سنیچر کو واپس کالج جاکر پانچ دن گزارتا ہوں، ان دنوں میں کبھی کبھار جماعت کی نماز سے رہ جاتا ہوں تو اپنی نماز قصر سے پڑھتا ہوں، آیا مجھے قصر کی اِجازت ہے یا نہیں؟ اس کالج میں سات سال سے ملازمت ہے۔
جواب:۔
اگر ایک مرتبہ اپنے کالج والے شہر میں پندرہ دن گزار لیں تو اس کے بعد جب تک اس کالج میں ملازمت رہے گی، وہاں پوری نماز پڑھیں گے، لیکن اگر پندرہ دن قیام کی نوبت نہیں آئی، تو آپ وہاں مسافر ہیں۔(۱)
- (۱) ووطن الْإقامۃ وھو أن یقصد الْإنسان أن یمکث فی موضع صالح للإقامۃ خمسۃ عشر یومًا أو أکثر۔ (بدائع الصنائع ج:۱ ص:۱۰۳، صلاۃ المسافر، طبع ایچ ایم سعید)۔ ولَا یزال علٰی حکم السفر حتی ینوی الْإقامۃ فی بلدۃ أو قریۃ خمسۃ عشر یومًا أو أکثر۔ (عالمگیری ج:۱ ص:۱۳۹، کتاب الصلاۃ، الباب الخامس عشر فی صلاۃ المسافر)۔

