مسافرکینماز
بچوسمیتدُوسرےشہرمیںقیامپذیرکینمازکاحکم
سوال:۔
اپنے بچوں کے ساتھ دُوسرے شہر میں رہنے والے کو قصر کی نماز کس گھر میں ادا کرنی ہوگی؟ ماں باپ کے گھر میں یا نہیں؟
جواب:۔
اگر ماںباپ کے گھر کو ہمیشہ کے لئے چھوڑ چکا ہے تو یہاں مسافر ہوگا، اور اگر اس کو مستقل طور پر چھوڑنے کا اِرادہ نہیں کیا تو دونوں جگہ مقیم ہوگا، اور پوری نماز پڑھے گا۔(۱)
- (۱) الوطن الأصلی یبطل بمثلہ إذا لم یبق لہ بالأوّل أھل فلو بقی لم یبطل بل یتم فیھما أی بمجرد الدخول وإن لم ینو إقامۃ۔ (شامی ج:۲ ص:۱۳۲، کتاب الصلاۃ، باب صلاۃ المسافر، طبع ایچ ایم سعید)۔

