مسافرکینماز
شادیشدہلڑکےکیمستقلسکونتکونسیکہلائےگی؟
سوال:۔
کہتے ہیں کہ بیٹے کا گھر شادی سے پہلے ماں باپ والا ہوتا ہے، اور شادی کے بعد وہ والا جہاں اس کے اہلِ خانہ رہتے ہوں، ایسی صورت میں جبکہ یہ دونوں گھر دو مختلف شہروں میں ہوں تو اس لڑکے کی سکونت کس شہر میں کہلائے گی؟
جواب:۔
جہاں اس نے مستقل سکونت کا اِرادہ کرلیا ہو۔(۱)
- (۱) الوطن الأصلی یبطل بمثلہ وفی الشامیۃ فلو کان لہ أبوان ببلد غیر مولدہ وھو بالغ ولم یتأھل بہ فلیس ذٰلک وطنًا لہ إلّا إذا عزم علی القرار فیہ وترک الوطن الذی کان لہ قبلہ ۔۔۔إلخ۔ (شامی ج:۲ ص:۱۳۲، باب صلاۃ المسافر)۔

