مسافرکینماز
عورتمیکےمیںسفرینمازپڑھےیاپورینماز؟
سوال:۔
میرے والدین مورو، سندھ میں رہتے ہیں، جبکہ میرا گھر کراچی میں ہے، لہٰذا آپ سے پوچھنا ہے کہ جب میں کراچی سے ہفتہ یا دس دن کے لئے مورو ماں باپ کے گھر آیا کروں تو چار فرض کے دو فرض پڑھوں یا پورے چار فرض پڑھوں؟ کیونکہ یہ بھی میرا یعنی ماں باپ کا گھر ہے۔ دُوسری بات یہ ہے کہ میرے شوہر جب میرے ساتھ آئیں تو وہ قصر نماز پڑھیں گے یا سسرال کی وجہ سے پوری نماز پڑھیں گے؟
جواب:۔
شادی کے بعد لڑکی کے لئے شوہر کا گھر اس کا وطن ہے، ماں باپ کا گھر اس کا وطن نہیں رہتا، اس لئے جب آپ اپنے میکے جائیں تو اگر وہاں پندرہ دن یا زیادہ ٹھہرنے کی نیت ہو، تب پوری نماز پڑھیں، ورنہ قصر پڑھیں، آپ کے شوہر کی بھی اگر پندرہ دن سے کم رہنے کی نیت ہو تو وہ وہاں مسافر ہوں گے۔(۱)
- (۱) الوطن الأصلی یبطل بمثلہ وفی الشامیۃ فلو کان لہ أبوان ببلد غیر مولدہ وھو بالغ ولم یتأھل بہ فلیس ذٰلک وطنًا لہ إلّا إذا عزم علی القرار فیہ وترک الوطن الذی کان لہ قبلہ ۔۔۔إلخ۔ (شامی ج:۲ ص:۱۳۲، باب صلاۃ المسافر)۔

