مسافرکینماز
مرداورعورتاپنیاپنیسسرالمیںمقیمہوںگےیامسافر؟
سوال:۔
آدمی جب اپنی سسرال جائے تو کیا وہاں سفر والی نماز ادا کرے یا مقیم والی؟ بیوی خواہ اپنے والدین کے گھر ہو یا نہ ہو، تو کس طرح نماز ادا کرے؟ اگر بیوی اپنے والدین کے گھر جائے تو کیا وہ بھی مسافرہ ہے یا مقیم؟
جواب:۔
مرد کی سسرال اگر مسافتِ سفر پر ہے تو وہ وہاں مسافر ہوگا، اور بیوی کی اگر رُخصتی ہوچکی ہے اور وہ اپنے میکے ملنے کے لئے آتی ہے تو وہ بھی وہاں مسافر ہوگی، جبکہ اس کی نیت وہاں پندرہ دن ٹھہرنے کی نہ ہو۔(۱)
- (۱) ثم المعتبر فی السفر والْإقامۃ نیۃ الأصل دون التبع کالخلیفۃ والأمیر مع الجند والزوج مع زوجتہ ۔۔۔إلخ۔ (شرح حلبی کبیر ص:۵۴۱، فصل فی صلاۃ المسافر، طبع لَاہور)۔

