مسافرکینماز
نوریآبادفیکٹریمیںہفتہرہنےوالےکراچیکےباشندےکتنینمازپڑھیں؟
سوال:۔
ہمارے کچھ ساتھی ایسے بھی ہیں کہ وہ ہفتہ والے دن فیکٹری میں آتے ہیں او رپھر پورے ہفتے یہیں فیکٹری میں قیام کرتے ہیں، اور پھر جمعرات کو واپس کراچی جاتے ہیں، یعنی وہ پورا ہفتہ یہیں قیام کرتے ہیں، ان کے لئے نماز قصر کے بارے میں کیا حکم ہے؟
سوال:۔
عصر کی نماز گرمیوں کے دنوں میں نوری آباد سے کراچی جاتے ہیں تو نوری آباد سے ۶۴کلومیٹر دُور تقریباً ۴۰میل (کراچی سے ۳۶کلومیٹر، تقریباً ۲۲میل دُور) کے فاصلے پر دورانِ سفر اَدا کرتے ہیں، کیا اس صورت میں بھی نماز قصر اَدا کرنی ہوگی یا پھر پوری پڑھنی ہوگی؟
جواب:۔
ان کا حکم بھی وہی ہے جو روزانہ آنے جانے والوں کا ہے، البتہ اگر نوری آباد کراچی سے مسافتِ قصر پر واقع ہے اور کچھ لوگ وہاں پندرہ دِن قیام کرکے مقیم ہوجائیں، تو جب تک ان کی وہاں ملازمت ہے، وہاں جاتے ہی مقیم ہوجایا کریں گے، اور پوری نماز پڑھیں گے،(۱) ہاں راستے میں آتے جاتے مسافر ہوں گے۔
جواب:۔
اس کا حکم اُوپر آچکا ہے۔
- (۱) ولَا یزال علٰی حکم السفر حتی ینوی الْإقامۃ فی بلدۃ أو قریۃ خمسۃ عشر یومًا أو أکثر۔ (عالمگیری ج:۱ ص:۱۳۹، کتاب الصلاۃ، الباب الخامس عشر فی صلاۃ المسافر، طبع رشیدیہ کوئٹہ)۔

