بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

مسافر‌کی‌نماز

سفر‌کے‌دوران‌نماز‌کے‌مسائل

سوال:۔

ہم نوری آباد میں نوکری کرتے ہیں اور روزانہ نوری آباد سے کراچی اور کراچی سے نوری آباد بذریعہ بس سفر کرتے ہیں اور ظہر کی نماز اکثر فیکٹری میں ادا کرتے ہیں جو کہ کراچی سے ۱۰۰کلومیٹر (۶۲ میل) دُور ہے، کیا ہم ظہر کی نماز قصر کرسکتے ہیں یا پوری نماز ادا کریں؟

جواب:۔

سفر کی مسافت اپنے شہر کی آبادی سے نکلنے کے بعد شروع ہوتی ہے۔ پس اگر کراچی کی آبادی سے باہر نکلنے کے بعد نوری آباد کا فاصلہ مسافتِ سفر پر ہے تو آپ نوری آباد میں مسافر ہوں گے، اور وہاں قصر پڑھیں گے (صرف سڑک پر لکھے ہوئے میلوں کو نہ دیکھا جائے)۔ اور اگر کراچی کی آبادی سے نکلنے کے بعد نوری آباد کا فاصلہ مسافتِ سفر کا نہیں رہتا تو آپ وہاں مقیم ہوں گے اور پوری نماز پڑھیں گے۔(۱)

  1. (۱) ثم المعتبرۃ المجاوزۃ من الجانب الذی خرج منہ حتی لو جاوز عمران المصر قصر ۔۔۔ ولَا بد للمسافر من قصد مسافۃ مقدرۃ بثلاثۃ أیام حتی یترخص برخصۃ المسافرین ۔۔۔إلخ۔ (عالمگیری ج:۱ ص:۱۳۹، کتاب الصلاۃ، الباب الخامس عشر فی صلاۃ المسافر، طبع رشیدیہ کوئٹہ)۔