مسافرکینماز
دورنِسفرنمازپوریپڑھیجائےگییاقصر؟
سوال:۔
شام کو تقریباً پانچ بجے ہم نوری آباد سے کراچی کے لئے روانہ ہوتے ہیں، اور نوری آباد سے ۵۰کلومیٹر (۳۱میل) دُور دورانِ سفر عصر کی نماز ادا کرتے ہیں، عصر کی نماز بھی ہم قصر ادا کرسکتے ہیں یا پھر پوری ادا کرنی ہوگی جبکہ کبھی کبھار عصر کا وقت ۳۰:۵ بھی ہوتا ہے؟
جواب:۔
اس کا حکم بھی وہی ہے جو اُوپر لکھا گیا، کیونکہ اگر کراچی کی آبادی سے نکلنے کے بعد نوری آباد تک مسافتِ سفر کی مقدار بنتی ہے تو آپ آتے جاتے ہوئے راستے میں بھی مسافر ہوں گے، اور راستے میں کوئی نماز پڑھیں تو قصر پڑھیں گے، اور اگر وہاں سے وہاںتک مسافتِ سفر نہیں، تو آپ راستے میں بھی مقیم ہوں گے اور پوری نماز پڑھیں گے۔

