بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

مسافر‌کی‌نماز

گھر‌سے‌سو‌میل‌دُور‌چھ‌دن‌رہنے‌والا‌وہاں‌کتنی‌نماز‌پڑھے؟

سوال:۔

میں نوکری کے سلسلے میں ہر ہفتے اپنے گاؤں سے ایک سو میل دُور جاتا ہوں، اور جمعرات کے دن واپس اپنے گاؤں آتا ہوں۔ کیا میں نماز قصر پڑھوں یا نہیں؟ بعض احباب کہتے ہیں کہ آپ اپنے گاؤں میں باقاعدہ واپس آتے ہیں اور نوکری کی جگہ فقط چھ روز ہفتے سے جمعرات تک رہتے ہیں، اس لئے آپ وہاں نوکری کی جگہ پر مسافر ہیں، اور نماز قصر یعنی دو رکعت فرض پڑھا کریں۔

جواب:۔

اگر آپ ایک دفعہ ملازمت کی جگہ پندرہ روز مسلسل رہنے کی نیت کرلیں تو آپ وہاں مقیم ہوجائیں گے، اس کے بعد جب تک وہاں آپ کی ملازمت ہے، جب بھی وہاں جائیں گے، مقیم ہوا کریں گے اور پوری نماز پڑھیں گے، لیکن جب تک آپ پندرہ دن قیام نہیں کریں گے، وہاں مسافر ہوں گے۔(۱)

  1. (۱) وأما فی غیر وطنہ فلا یصیر مقیمًا إلّا بنیۃ الْإقامۃ وأقل الْإقامۃ عندنا خمسۃ عشر یومًا ۔۔۔إلخ۔ (حلبی کبیر ج:۱ ص:۵۳۹، فصل فی صلاۃ المسافر، طبع سھیل اکیڈمی لَاھور)۔