مسافرکینماز
کراچیکارہائشیحیدرآبادمیںملازمتکرےتوکیاقصرکرےگا؟
سوال:۔
آپ سے گزارش ہے کہ میری ایک مسئلے میں تشفی فرمائیں۔ میری مستقل ملازمت آج کل حیدرآباد میں ہے، جبکہ میری مستقل رہائش کراچی میں ہے، ہفتے میں کبھی ایک دفعہ اور کبھی دو دفعہ کراچی جاتا ہوں، لہٰذا میں فرض نمازیں کہاں ادا کروں؟ اور قصر نمازیں کہاں؟ چونکہ آج کل میں دونوں جگہ فرض نمازیں ہی ادا کرتا ہوں۔
جواب:۔
کراچی تو آپ کی رہائش ہے، اس لئے یہ تو آپ کا وطنِ اصلی ہے، اور وہاں آکر آپ کو پوری نماز پڑھنی ہوگی۔ حیدرآباد میں آپ کی ملازمت ہے، اگر آپ ایک دفعہ لگاتار پندرہ دن رہیں تو وہاں بھی مقیم ہوجائیں گے، اور جب تک آپ کی وہاں ملازمت رہے گی، آپ وہاں پہنچتے ہی مقیم ہوجایا کریں گے۔(۱)
- (۱) وأما فی غیر وطنہ فلا یصیر مقیمًا إلّا بنیۃ الْإقامۃ وأقل الْإقامۃ عندنا خمسۃ عشر یومًا ۔۔۔إلخ۔ (حلبی کبیر ج:۱ ص:۵۳۹، فصل فی صلاۃ المسافر، طبع سھیل اکیڈمی لَاھور)۔

