بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

مسافر‌کی‌نماز

کراچی‌کا‌رہائشی‌میرپور‌میں‌آٹھ‌دن‌رہ‌کر‌کراچی‌آئے‌جائے‌تو‌وہاں‌کتنی‌نماز‌پڑھے؟

سوال:۔

میرا کراچی سے میرپورخاص غیرمعینہ مدّت کے لئے ٹرانسفر ہوگیا ہے، میرا گھربار کراچی میں ہے، میں ہر ہفتے پابندی سے کراچی آتا ہوں، میں میرپور میں اِتوار سے بدھ تک رہتا ہوں، اور جمعرات کو کراچی آجاتا ہوں، مجھے معلوم یہ کرنا ہے کہ:

مجھے قصر نماز کہاں ادا کرنی ہے؟

۲:۔ یا مجھے دونوں جگہ پوری نماز اَدا کرنی ہے؟

۳:۔ مغرب اور عشاء میں کل کتنی قصر رکعات ہوتی ہیں۔

جواب:۔

کراچی تو آپ کا وطن ہے، یہاں آپ ہر حال میں پوری نماز پڑھیں، میرپور میں اگر آپ کا قیام ایک بار پندرہ دن یا اس سے زیادہ اِقامت کی نیت کے ساتھ ہوجائے تو آپ وہاں مقیم ہوجائیں گے،(۱) اور جب تک وہاں ملازمت ہے وہاں جاتے ہی مقیم ہوجایا کریں گے، اگر وہاں پندرہ دن قیام کی نوبت نہیں آتی تو آپ وہاں مسافر ہیں، قصر کریں گے۔ ظہر، عصر، عشاء میں قصر کی دو دو رکعتیں ہوتی ہیں، فجر کی دو اور مغرب کی تین رکعتیں سفر میں بھی بدستور رہتی ہیں، وتر کی تین رکعتیں ہی سفر میں ادا کریں گے۔(۲)

  1. (۱) وأما فی غیر وطنہ فلا یصیر مقیمًا إلّا بنیۃ الْإقامۃ وأقل الْإقامۃ عندنا خمسۃ عشر یومًا ۔۔۔إلخ۔ (حلبی کبیر ج:۱ ص:۵۳۹ فصل فی صلاۃ المسافر)۔
  2. (۲) صلی الفرض الرباعی رکعتین حتّٰی یدخل موضع مقامہ أو ینوی إقامۃ نصف شھر بموضع صالح لھا، فیقصر لھا إن نوٰی أقل منھا ۔۔۔إلخ۔ (تنویر الأبصار مع الدر المختار ج:۲ ص:۱۲۳، ۱۲۸، باب صلاۃ المسافر، أیضًا: تبیین الحقائق ج:۱ ص:۵۰۹، ۵۱۳، باب صلاۃ المسافر طبع دار الکتب العلمیۃ)۔