مسافرکینماز
ایکجگہاڑھائیماہگزارنےوالاکتنینمازپڑھےگا؟
سوال:۔
ایک سوال یہ ہے کہ ہم کوئٹہ سے پنجاب کے ایک گاؤں گئے، وہاں ہم نے اڑھائی مہینے گزارے، تو کیا اس دوران سفری نماز پڑھنی چاہئے تھی یا پوری نماز؟
جواب:۔
اگر آدمی ایک ہی جگہ پندرہ دن ٹھہرنے کی نیت کرلے تو مقیم ہوجاتا ہے، اس صورت میں پوری نماز پڑھنا ضروری ہے، سفر کی نماز نہیں پڑھی جائے گی۔(۱)
- (۱) ولَا یزال علی حکم السفر حتی ینوی الْإقامۃ فی بلدۃ أو قریۃ خمسۃ عشر یومًا أو أکثر۔ (عالمگیری ج:۱ ص:۱۳۹ الباب الخامس عشر فی صلاۃ المسافر)۔

