بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

مسافر‌کی‌نماز

کوئٹہ‌سے‌چکوال‌ڈیڑھ‌ماہ‌کے‌لئے‌جانے‌والا‌وہاں‌سے‌اگر‌تین‌چار‌دن‌کے‌لئے‌لاہور‌جائے‌تو‌قصر‌کرے

سوال:۔

مسئلہ یہ ہے کہ میں یہاں پندرہ دن سے زائد تقریباً ڈیڑھ ماہ کے لئے (کوئٹہ سے چکوال) آئی ہوئی ہوں، اور پوری نماز پڑھ رہی ہوں، لیکن تین چار دِن کے لئے لاہور (چکوال) سے جانا پڑا، میں نے لاہور میں قصر نمازیں ادا کیں، کیا یہ دُرست ہے؟ اگر دُرست نہیں تو کفارہ کیا ہے؟

جواب:۔

جب آپ چکوال سے لاہور گئیں تو لاہور میں مسافر تھیں، اس لئے قصر ہی پڑھنی چاہئے تھی، اس لئے آپ نے ٹھیک کیا۔(۱)

  1. (۱) من خرج من موضع إقامتہ قاصدًا مسیرۃ ثلاثۃ أیام ولیالیھا من أقصر أیام السنۃ ۔۔۔ صلی الفرض الرباعی رکعتین۔ (در مختار ج:۲ ص:۱۲۱ باب صلاۃ المسافر)۔