مسافرکینماز
ایکہفتہٹھہرنےکینیتسےاپنےگھرسےساٹھمیلدُوررہنےوالاشخصنمازقصرکرے
سوال:۔
میں نوکری کی غرض سے زیادہ تر گھر سے باہر رہتا ہوں، اور منزل اکثر ۵۰ یا ۶۰ میل سے زیادہ ہوتی ہے، اور میں ہمیشہ ایک ہفتہ کی نیت کرکے گھر سے جاتا ہوں اور ہر جمعرات کو واپس آجاتا ہوں، ان مقامات پر قصر نماز پڑھی جائے یا کہ پوری؟
جواب:۔
ملازمت کی جگہ اگر پندرہ دن ٹھہرنے کی نیت کرلیں تب تو آپ وہاں مقیم ہوں گے، ورنہ مسافر۔(۱) آپ نماز مسجد میں جماعت کے ساتھ پڑھا کریں تاکہ قصر کا سوال ہی پیدا نہ ہو،(۲) بہرحال اگر اکیلے نماز پڑھنے کی نوبت آئے تو قصر ہی کریں۔
- (۱) وإن نوی الْإقامۃ أقل من خمسۃ عشر یومًا قصر۔ (عالمگیری ج:۱ ص:۱۳۹، کتاب الصلاۃ، الباب الخامس عشر فی صلاۃ المسافر، طبع رشیدیہ کوئٹہ)۔
- (۲) وإن اقتدیٰ مسافر بمقیم أتم أربعًا ۔۔۔إلخ۔ (عالمگیری ج:۱ ص:۱۴۲ کتاب الصلاۃ، الباب الخامس عشر)۔

