مسافرکینماز
ریلوےملازممسافرکینماز
سوال:۔
میں ریلوے میں ملازم ہوں، میری ڈیوٹی ٹرین کے ساتھ ہوتی ہے، میں کراچی سے کوئٹہ گاڑی کے ساتھ جاتا ہوں، کوئٹہ سے کراچی، پھر کراچی سے سکھر اور واپسی کراچی سے سرگودھا جاتا ہوں۔ اسی طرح میری ڈیوٹی کا سرکل چلتا ہے، میری رہائش اور فیملی کراچی میں ہے۔ اب سوال یہ ہے کہ مجھے دورانِ سفر قصر نماز پڑھنی چاہئے یا کہ پوری نماز پڑھنی چاہئے، جبکہ گاڑی کے اندر مجھے تمام سہولتیں دستیاب ہیں؟ اسپیشل کمرہ میرے پاس ہے، جس میں ایئرکنڈیشن ہے، میں اور میرا عملہ پوری نماز پڑھتے ہیں، آپ قرآن و سنت کی روشنی میں جواب دیں کہ ہم قصر نماز پڑھیں یا کہ پوری؟ خدا آپ کو جزا دے۔
جواب:۔
کراچی سے باہر سفر کے دوران آپ قصر کریں گے،(۱) اور کراچی آکر پوری نماز پڑھیں گے،(۲) آپ کا سفر اگرچہ ڈیوٹی کی حیثیت میں ہے، لیکن سفر کے اَحکام اس پر بھی لاگو ہیں۔
- (۱) گزشتہ حاشیہ: من خرج من عمارۃ۔۔الخ ملاحظہ ہو۔
- (۲) وکذا إذا عاد من سفرہ إلٰی مصرہ لم یتم حتی یدخل العمران ۔۔۔إلخ۔ (عالمگیری ج:۱ ص:۱۳۹ الباب الخامس عشر فی صلاۃ المسافر)۔

