بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

مسافر‌کی‌نماز

کیا‌شہر‌سے‌۷۰‌کلومیٹر‌دُور‌جانے‌آنے‌والا‌ٹرک‌ڈرائیور‌مسافر‌ہوگا؟

سوال:۔

میں ریتی بجری کا ٹرک چلاتا ہوں، اور سپرہائی وے روڈ پر تقریباً ۷۰ کلومیٹر آگے جاکر بجری لاتا ہوں، اگر میں وہاں ندی پر پہنچ جاؤں اور نماز کا وقت ہوجائے تو کیا میں نماز قصر کروں یا پوری نماز ادا کروں، اور خدانخواستہ اگر قضا ہوجائے تو واپس کراچی آکر مسافرانہ قضا ادا کروں یا پوری؟

جواب:۔

اگر آپ کراچی کی حدود ختم ہونے کے بعد ۴۸ میل (۷۷کلومیٹر) یا اس سے زیادہ دُور جاتے ہیں تو نماز قصر کریں گے، سفر کی قضاشدہ نماز گھر پر ادا کی جائے تب بھی قصر ہی پڑھتے ہیں۔(۱) مگر ۷۰ کلومیٹر قصر کی مسافت نہیں، اس لئے آپ وہاں پوری نماز پڑھیں گے۔

  1. (۱) فلو فاتتہ صلاۃ المسافر وقضاھا فی الحضر یقضیھا مقصورۃ کما لو أداھا ۔۔۔إلخ۔ (شامی ج:۲ ص:۱۳۵)۔