بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

مسافر‌کی‌نماز

سو‌میل‌سفر‌کرکے‌فوراً‌واپس‌آنے‌والا‌نماز‌قصر‌کرے‌یا‌پوری‌پڑھے؟

سوال:۔

ایک شخص ایک سو میل دور مثلاً: تفتان سے نوکنڈی (۱۰۰میل) جاتا ہے، یعنی اپنے شہر سے دُوسرے شہر کسی ضروری کام کے لئے تو تین گھنٹے میں پہنچتا ہے، ظہر کی نماز راستے میں یا اسی مذکورہ شہر میں پڑھ لیتا ہے، عصر کی نماز کے وقت واپس اپنے شہر یا گاؤں میں پہنچتا ہے، پوچھنا یہ ہے کہ وہ ظہر کی نماز مسافری پڑھ لے یا پوری؟

جواب:۔

ظہر کی نماز کے وقت سفر میں ہے، اس لئے قصر پڑھے گا۔(۱)

  1. (۱) قال: ومن سافر فی آخر الوقت قبل أن یصلی، صلّی صلاۃ مسافر، ولو قدم مسافر فی آخر الوقت قبل أن یصلی، صلّی صلاۃ مقیم۔ (شرح مختصر الطحاوی ج:۲ ص:۹۹، باب صلاۃ المسافر)۔