بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

مسافر‌کی‌نماز

سال‌بھر‌سفر‌پر‌رہنے‌والے‌ڈرائیور‌ہمیشہ‌قصر‌کرے‌گا

سوال:۔

یہاں سعودی عرب میں ایک ٹریلا ڈرائیور سال کے بارہ مہینے سفر میں رہتا ہے، یعنی فرض کریں آج کراچی سے لاہور پہنچا، اور کل لاہور سے کراچی روانہ ہوا، تو کیا ایسی صورت میں جو سال بھر سفر میں رہتا ہے، نماز پوری پڑھے یا قصر پڑھے؟

جواب:۔

جب اپنے گھر سے باہر ہو تو قصر نماز پڑھے گا۔(۱)

  1. (۱) ولَا یزال علی حکم السفر حتّی ینوی الْإقامۃ فی بلدۃ أو قریۃ خمسۃ عشرۃ یومًا أو أکثر۔ (عالمگیری ج:۱ ص:۱۳۹، کتاب الصلاۃ، الباب الخامس عشر فی صلاۃ المسافر، طبع رشیدیہ)۔