مسافرکینماز
اگرکسینےاڑتالیسمیلسےکموالےراستےپرسفرشروعکیااورراستےمیںلمبےسفرکاارادہکرلیاتوقصرکرےگا
سوال:۔
ایک شخص نے اڑتالیس میل سے کم والے راستے پر سفر شروع کیا، تیس چالیس میل کے بعد ارادہ ساٹھ میل والے راستے پر سفر کرنے کا ہوا، ابھی جو نماز یہ پڑھے گا قصر پڑھے گا یا پوری پڑھے گا؟
جواب:۔
دورانِ سفر اگر اس کا اِرادہ بدل گیا تو وہ مسافر ہوگیا، اِرادہ بدلنے کے بعد وہ قصر کرے گا۔(۱)
- (۱) من خرج من عمارۃ موضوع إقامتہ قاصدًا مسیرۃ ثلاثۃ أیام ولیالیھا۔ (تنویر الأبصار)۔ وفی الشامیۃ قولہ قاصدًا أشار بہ مع قولہ خرج إلٰی أنہ لو خرج ولم یقصد أو قصد ولم یخرج لَا یکون مسافرًا۔ وفی البحر وأشار إلٰی أن النیۃ لَا بد ان تکون قبل الصلاۃ۔ (ردالمحتار مع الدر المختار ج:۲ ص:۱۲۲ باب صلاۃ المسافر، طبع سعید)۔

