مسافرکینماز
قصرنمازکےلئےکسراستےکااعتبارہے؟
سوال:۔
میرے گاؤں سے پشاور شہر کو تین راستے جاتے ہیں، ایک راستہ اڑتالیس میل کا ہے جو سڑک اور سواری کا ہے، اور ہمیشہ ہم لوگ ۴۸ میل والے راستے پر پشاور کی طرف جاتے ہیں، اور دُوسرا راستہ چالیس میل سواری کا راستہ ہے، اور تیسرا راستہ پیادہ ۳۵ میل کا ہے۔ جب میں ۴۸ میل پر پشاور کو جاتا ہوں تو مجھے نماز قصر کا حکم ہے یا دُوسرے راستے کا حکم ہے؟ نماز قصر کروں یا پوری نماز ادا کروں؟ شرعی حکم ارشاد فرمائیں۔
جواب:۔
جس راستے پر سفر کیا جائے اس کا اعتبار ہے، اگر وہ اڑتالیس میل ہو تو قصر لازم ہے، خواہ دُوسرا راستہ اس سے کم مسافت کا ہو۔(۱)
- (۱) فإذا قصد بلدۃ وإلٰی مقصدہ طریقان أحدھما ثلاثۃ أیام ولیالیھا والآخر دونھا فسلک الطریق الأبعد کان مسافرًا عندنا وإن سلک الأقصر یتم۔ (عالمگیری ج:۱ ص:۱۳۸، کتاب الصلاۃ، الباب الخامس عشر فی صلاۃ المسافر)۔

