مسافرکینماز
مسافر،شہرکیآبادیسےباہرنکلتےہیقصرپڑھےگا
سوال:۔
ایک مسافر جو کہ کسی گاڑی کے ذریعہ سفر کر رہا ہے وہ گاڑی کچھ ہی دیر بعد روانہ ہونے والی ہے یا روانہ ہوچکی ہے، لیکن اس نے ابھی ۴۸ میل کا فاصلہ طے نہیں کیا، اس وقت اگر نماز کا وقت ہوجائے تو کیا اس نماز کو بھی قصر پڑھیں گے؟
جواب:۔
جب مسافر ۴۸ میل یا اس سے زیادہ مسافت کے سفر کی نیت کرکے اپنے شہر کی آبادی سے نکل جائے تو قصر شروع ہوجائے گی۔(۱)
- (۱) ومن خرج من عمارۃ موضع إقامتہ من جانب خروجہ وإن لم یجاز من الجانب الآخر قاصدًا مسیرۃ ثلاثۃ أیام ولیالیھا من أقصر أیام السنۃ ۔۔۔ صلّی الفرض الرباعی رکعتین وجوبًا لقول ابن عباس إن اللہ فرض علٰی لسان نبیکم صلاۃ المقیم أربعًا، والمسافر رکعتین۔ وفی الشامیۃ: (قولہ من جانب خروجہ إلخ) قال فی شرح المنیۃ: فلا یصیر مسافرًا قبل أن یفارق عمران ما خرج منہ من الجانب الذی خرج ۔۔۔إلخ۔ (ردالمحتار علی الدر المختار ج:۱ ص:۱۲۱، ۱۲۳، کتاب الصلاۃ، باب صلاۃ المسافر، طبع ایچ ایم سعید)۔

