مسافرکینماز
شہرکےاندرگاڑیمیںدورکعتپڑھنا
سوال:۔
بعض حضرات دیکھے گئے دو ڈھائی بجے گھر سے نکلتے ہیں اور ظہر کی نماز اسٹیشن یا گاڑی پر اَدا کرتے ہیں صرف دو رکعت، کیا یہ صحیح ہے؟
جواب:۔
گاڑی جب شہر سے باہر نکل جائے گی اس وقت مسافر ہوگا، شہر کے اندر اسٹیشن یا گاڑی میں دو رکعت پڑھنا غلط ہے۔(۱)
- (۱) ثم المعتبرۃ المجاوزۃ من الجانب الذی خرج منہ حتی لو جاوز عمران المصر قصر۔ (عالمگیری ج:۱ ص:۱۳۹، کتاب الصلاۃ، الباب الخامس عشر فی صلاۃ المسافر)۔

