مسافرکینماز
گھرسےنکلتےہیمسافرہوجائیںگےیااسٹیشنپہنچکر؟
سوال:۔
کیا گھر سے نکلتے ہوئے مسافر ہوجائیں گے یا اسٹیشن پر پہنچ کر؟ جیسے سٹی اسٹیشن اور کینٹ اسٹیشن یا شہر سے باہر نکلنے کے بعد؟
جواب:۔
جب آدمی اپنے شہر کی حدود سے باہر نکل جائے تب مسافر ہوتا ہے، جب تک اپنے شہر کی حدود کے اندر رہے، اس وقت تک مقیم ہے، مسافر نہیں۔ اسٹیشن اگر آبادی کے اندر ہو، جیسا کہ کراچی کا اسٹیشن ہے، تو وہاں آدمی مقیم ہے مسافر نہیں۔(۱)
- (۱) فلا یصیر مسافرًا قبل أن یفارق عمران ما خرج منہ من الجانب الذی خرج منہ حتّی لو کان ثمۃ محلۃ منفصلۃ عن المصر وقد کانت متصلۃ بہ لَا یصیر مسافرًا ما لم یجاوزھا، ولو جاوز العمران من جھۃ خروجہ وکان بحذائہ محلۃ من الجانب الآخر یصیر مسافرًا ۔۔۔إلخ۔ (حلبی کبیر ج:۱ ص:۵۳۶، فصل فی صلاۃ المسافر)۔

