مسافرکینماز
کتنےفاصلےکیمسافتپرقصرنمازہوتیہے؟
سوال:۔
قصر نماز کے لئے تین منزل ہونا ضروری ہے، ایک منزل کتنے کلومیٹر یا میل کے برابر ہوتا ہے؟
جواب:۔
مختار قول کے مطابق ایک منزل ۱۶ میل اور تین منزل ۴۸ میل کے برابر ہوتی ہے، اور ۴۸ میل کے ۷۷ کلومیٹر بنتے ہیں۔(۱)
فتاویٰ رشیدیہ میں ہے: سوال: کتنی مسافت سفر میں نماز قصر کرنا چاہئے حسبِ احادیثِ صحیحہ؟ جواب: چار برید جس کی سولہ سولہ میل کی تین منزلیں ہوتی ہیں، حدیث مؤطا مالک سے ثابت ہوتی ہیں، مگر مقدار میل کی مختلف ہے، لہٰذا تین منزل جامع سب اقوال کو ہوجاتی ہے۔ (فتاویٰ رشیدیہ، تألیف: حضرت گنگوہی رحمہ اللہ، مشمولہ: تالیفاتِ رشیدیہ ص:۳۵۸، طبع ادارہ اِسلامیات لاہور)۔
- (۱) قال فی النھایۃ: التقدیر بثلاث مراحل قریب من التقدیر بثلاثۃ أیام، لأن المعتاد من الیسیر فی کل یوم مرحلۃ واحدۃ خصوصًا فی أقصر أیام السنۃ کذا فی المبسوط۔ (ردالمحتار ج:۲ ص:۱۲۳ باب صلاۃ المسافر، طبع سعید)۔

