بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

سجدۂ‌سہو

دُرود‌شریف‌پڑھتے‌وقت‌سجدۂ‌سہو‌یاد‌آئے‌تو‌کب‌سجدۂ‌سہو‌کرے؟

سوال:۔

نماز کی کتاب میں سجدۂ سہو کا طریقہ لکھا ہے کہ نماز میں کوئی غلطی ہوجائے تو نماز کے آخر میں التحیات پڑھنے کے بعد ایک طرف سلام پھیر کر دو سجدے کرلیں۔ اگر نماز کے آخر میں التحیات پڑھ کر سجدۂ سہو کرنا بھول جائے، دُرود شریف پڑھتے وقت یا دُرود شریف کے بعد دُعا پڑھتے وقت سجدہ سہو کرنا یاد آئے تو ایسی صورت میں کیا التحیات پڑھ کر سجدۂ سہو کریں گے؟ نیز یہ کہ پوری دُرود شریف یا پوری دُعا پڑھنے کے بعد سجدۂ سہو کرنا ہے یا درمیان میں جس وقت بھی یاد آئے، اسی وقت سجدۂ سہو کرنا ہے؟

جواب:۔

جب یاد آجائے سلام پھیرکر سجدۂ سہو کرلیا جائے، اور دوبارہ التحیات، دُرود شریف، دُعائیں پڑھ کر سلام پھیر دیا جائے۔(۱)

  1. (۱) ومحلہ بعد السلام سواء کان من زیادۃ أو نقصان۔ (عالمگیری ج:۱ ص:۱۲۵)، ایضاً صفحۂ ھٰذا کا حاشیہ نمبر۲ ملاحظہ ہو۔