بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

سجدۂ‌سہو

دونوں‌طرف‌سلام‌پھیرنے‌کے‌بعد‌سجدۂ‌سہو‌کرسکتا‌ہے

سوال:۔

نماز میں دونوں طرف سلام پھیرنے کے بعد سجدۂ سہو کرنے سے نماز ہوجاتی ہے یا کہ نہیں؟

جواب:۔

اگر بھول کر دونوں طرف سلام پھیردیا ہو تو سجدۂ سہو کرسکتا ہے، بشرطیکہ اپنی جگہ سے نہ ہٹا ہو۔(۱)

  1. (۱) ویسجد للسھو ولو مع سلامہ ناویًا للقطع ما لم یتحول عن القبلۃ أو یتکلم لبطلان التحریمۃ ۔۔۔إلخ۔ (درمختار ج:۲ ص:۹۱، کتاب الصلاۃ، باب سجود السھو)۔