بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

سجدۂ‌سہو

فرضوں‌میں‌یاد‌آئے‌کہ‌سنتوں‌میں‌سجدۂ‌سہو‌کرنا‌تھا‌تو‌اَب‌کیا‌کرے؟

سوال:۔

ظہر کی نماز اگر الگ پڑھ رہے ہوں، چار سنت پڑھیں اور اس میں کوئی ایسی غلطی ہوجائے جس پر سجدۂ سہو واجب ہوجائے اور سجدۂ سہو کرنا بھول جائے، اب چار فرض بھی شروع کردیں، فرض کی دُوسری رکعت میں یاد آیا کہ سجدۂ سہو سنتوں میں بھول گئے تھے تو کیا یہ چار سنتیں فرض کے بعد پڑھیں گے یا فرض کی دُوسری رکعت میں سلام پھیریں اور پھر چار سنتیں پڑھیں اور اس کے بعد چار فرض اور پھر نماز پوری کریں؟

جواب:۔

فرض نماز پوری کرلیں، بعد کی دو سنتیں بھی پڑھ لیں، اس کے بعد ان چار رکعتوں کو لوٹالیں۔(۱)

  1. (۱) (ولھا واجبات) لَا تفسد بترکھا، وتعاد وجوبًا فی العمد والسھو إن لم یسجد ۔۔۔ قولہ (وتعاد وجوبًا) أی بترک ھٰذہ الواجبات أو واحد منھا (قولہ: إن لم یسجد لہ) أی للسھو، وھٰذا قید لقولہ والسھو، إذ لَا سجود فی العمد۔ (ردالمحتار علی الدر المختار ج:۱ ص:۴۵۶، کتاب الصلاۃ، مطلب واجبات الصلاۃ)۔