بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

سجدۂ‌سہو

غلطی‌سے‌پانچ‌رکعتیں‌پڑھ‌لیں‌تو‌کیا‌سجدۂ‌سہو‌سے‌دُرست‌ہوجائیں‌گی؟

سوال:۔

ظہر کی فرض نماز میں اِمام صاحب نے غلطی سے پانچ رکعتیں پڑھ لیں، سلام پھیرنے کے بعد اِمام صاحب نے فرمایا کہ نماز دوبارہ ہوگی، جبکہ میں نے سنا ہے کہ اگر پانچ رکعتیں غلطی سے پڑھ لی جائیں اور آخر میں سجدۂ سہو کرلیا جائے تو نماز صحیح ہوجاتی ہے۔

جواب:۔

اگر چوتھی رکعت پر بیٹھ کر پانچویں کے لئے کھڑے ہوجائیں، تب تو سجدۂ سہو کرنے سے نماز ہوجائے گی، اور اگر چوتھی رکعت پر آخری قعدہ نہیں کیا، پانچویں کے لئے کھڑے ہوگئے اور پانچویں رکعت کا سجدہ بھی کرلیا تو فرض نماز بالکل باطل ہوگئی، اب اس کو دوبارہ پڑھنا ضروری ہے، اس صورت میں سجدۂ سہو کرلینا کافی نہیں۔(۱)

  1. (۱) گزشتہ حاشیہ: رجل صلی الظھر خمسًا۔۔۔الخ ملاحظہ فرمائیں۔