سجدۂسہو
جماعتسےچھوٹیہوئیرکعتوںمیںغلطیپرسجدۂسہوکاحکم
سوال:۔
جماعت سے چھوٹی ہوئی رکعتوں میں اگر کوئی غلطی ہوجائے تو کیا سجدۂ سہو کرنا چاہئے؟
جواب:۔
اِمام کے فارغ ہونے کے بعد جو رکعتیں مسبوق ادا کرتا ہے، اس میں وہ منفرد یعنی تنہا نماز پڑھنے والے کے حکم میں ہوتا ہے، اس لئے ان میں اگر ایسی غلطی ہوجائے جس سے سجدۂ سہو لازم آتا ہو تو سجدۂ سہو واجب ہے۔(۱)
- (۱) والمسبوق یسجد لسھوہ فیما یقضی الصلاۃ۔ (فتاویٰ عالمگیری ج:۱ ص:۱۲۹، الباب الثانی عشر فی سجود السھو)۔ أیضًا: ولو سھا المسبوق فیما یقضیہ سجد لہ أی لسھوہ أیضًا، ولَا یجزیہ سجودہ مع الْإمام۔ (مراقی الفلاح علٰی ھامش الطحطاوی ص:۲۵۳، کتاب الصلاۃ، باب سجود السھو، طبع میر محمد کتب خانہ، أیضًا: فتاویٰ شامی ج:۲ ص:۸۲، ۸۳ باب سجود السھو)۔

