سجدۂسہو
مسبوقاگراِمامکےساتھسلامپھیردےتوابکیاکرے؟
سوال:۔
اگر ہم ایک یا دو رکعت کے بعد نماز میں شریک ہوتے ہیں لیکن اِمام کے ساتھ سلام پھیر لیتے ہیں تو اس صورت میں کیا ہمیں نماز دوبارہ ادا کرنی ضروری ہے یا نہیں؟
جواب:۔
نماز دوبارہ پڑھنے کی ضرورت نہیں، اگر اِمام کے ساتھ ہی سلام پھیرا تھا تو یاد آنے پر فوراً اُٹھ جائیں، اس صورت میں سجدۂ سہو کی بھی ضرورت نہیں، اور اگر اِمام کے بعد سلام پھیرا تو سجدۂ سہو لازم ہے۔(۱)
- (۱) إن سلم قبل تسلیم الْإمام أو سلم معًا لَا یلزمہ ۔۔۔ وإن سلم بعد تسلیم الْإمام لزمہ ۔۔۔إلخ۔ (بدائع الصنائع ج:۱ ص:۱۷۶)۔

