سجدۂسہو
دُوسریرکعتمیںسورۃپڑھنےنہپڑھنےمیںیاپہلےقعدہمیںشکہوتوسجدۂسہوضروریہے
سوال:۔
ایک شخص کو شک ہوجائے کہ میں نے دُوسری رکعت میں سورۃ پڑھی ہے یا کہ نہیں؟ یا شک ہوجائے کہ میں نے پہلا قعدہ کیا یا کہ نہیں؟ تو اگر شک کی بنا پر سجدۂ سہو کرلیا جائے تو نماز ہوجائے گی؟
جواب:۔
اگر واجب کے رہ جانے میں شک ہوجائے تو سجدۂ سہو کرلینا ضروری ہے۔(۱)
- (۱) وکذا إن شک انہ الظھر أو فی العصر مثلًا أو شک انہ صلّٰی ثلاثًا أو أربعًا وشغلہ عن التسلیم ونحو ذٰلک أو فرغ من الفاتحۃ وتفکر أی سورۃ یقرأ وطال تفکرہ یجب علیہ سجود السھو ۔۔۔إلخ۔ (حلبی کبیر ص:۴۶۵، فصل فی سجود السھو، طبع سھیل اکیڈمی لَاھور)۔

