سجدۂسہو
درمیانیقعدہمیںاگردُرودبھیپڑھلیاتوکیاسجدہکرناہوگا؟
سوال:۔
تین یا چار رکعت والی نماز میں پہلی التحیات میں بیٹھے تو تشہد کے بعد بھول کر دُرود شریف بھی پڑھ گئے، آدھا یا پورا، تو اس صورت میں کیا کرنا ہوگا؟ جیسے ہی یاد آئے آدھا دُرود شریف چھوڑ کر کھڑے ہوجائیں یا پھر کیا کریں؟
جواب:۔
دُرود شریف کو درمیان میں چھوڑ کر کھڑے ہوجائیں، اور اس بھول پر سجدۂ سہو کرلیں۔(۱)
- (۱) لو کرر التشھد فی القعدۃ الأولٰی فعلیہ السھو وکذا لو زاد علی التشھد الصلاۃ علی النبی صلی اللہ علیہ وسلم۔ (عالمگیری ج:۱ ص:۱۲۷، کتاب الصلاۃ، الباب الثانی عشر فی سجود السھو، طبع رشیدیہ)۔

