سجدۂسہو
اگردرمیانیقعدہمیںبیٹھنابھولجائےتوکیاکرے؟
سوال:۔
اگر ایک آدمی چار رکعت نماز ادا کر رہا ہو، دو رکعت کے بعد التحیات میں نہ بیٹھے او رسیدھا کھڑا ہوجائے اور پھر جب کھڑا ہو تو یاد آئے کہ میں التحیات میں نہیں بیٹھا تو اس صورت میں کیا کرنا چاہئے؟
جواب:۔
پہلا قعدہ واجب ہے،(۱) اور اگر نماز کا واجب بھول جائے تو نماز فاسد نہیں ہوتی، بلکہ سجدۂ سہو لازم آتا ہے،(۲) اس لئے اگر کوئی شخص بھولے سے کھڑا ہوگیا تو اب نہ بیٹھے، بلکہ آخر میں سجدۂ سہو کرلے، نماز صحیح ہوجائے گی۔(۳)
- (۱) ثم واجبات الصلاۃ أنواع ۔۔۔ ومنھا القعدۃ الأولٰی حتّٰی لو ترکھا یجب علیہ السھو کذا فی التبیین۔ (فتاویٰ عالمگیری ج:۱ ص:۱۲۶، ۱۲۷، کتاب الصلاۃ، الباب الثانی عشر فی سجود السھو، طبع رشیدیہ)۔
- (۲) سجود السھو واجبۃ ۔۔۔ فلیعلم أنہ لَا یجب إلّا بترک الواجب من واجبات الصلاۃ۔ (حلبی کبیر ص:۴۵۵، فصل فی سجود السھو، طبع سھیل اکیڈمی)۔
- (۳) (سھـا عن القعود الأوّل من الفرض ثم تذکرہ، عاد إلیہ) وتشھد، ولَا سھو علیہ فی الأصح (ما لم یستقم قائمًا) فی ظاھر المذھب وھو الأصح (وإلّا) أی وإن إستقام قائمًا (لَا، وسجد للسھو)۔ (درمختار ج:۲ ص:۸۳، ۸۴، باب سجود السھو، طبع ایچ ایم سعید، أیضًا: بخاری ج:۱ ص:۱۶۳، کتاب التھجد، باب ما جاء فی السھو إذا قام من رکعتی الفریضۃ، طبع قدیمی)۔

