سجدۂسہو
تکبیرکیجگہ’’سَمِعَاللّٰهُلِمَنْحَمِدَهٗ‘‘کہہدیاتوکیاسجدۂسہوکرناہوگا؟
سوال:۔
نمازِ فجر میں ہماری مسجد کے اِمام صاحب نے سجدے کی حالت میں اللہ اکبر کے بجائے سَمِعَ اللہُ کہتے ہوئے پھر اللہ اکبر کہہ کر بغیر سجدۂ سہو کے نماز پوری کرلی۔ کیا ہماری نماز بغیر سجدۂ سہو کے ہوگئی یا نہیں؟
جواب:۔
تکبیر کے بجائےسَمِعَ اللہُ یا سَمِعَ اللہُ کے بجائے تکبیر کہہ دی جائے تو سجدۂ سہو لازم نہیں آتا۔(۱)
- (۱) لَا یجب بترک سنۃ ۔۔۔ والتسمیع والتحمید ۔۔۔إلخ۔ (البحر الرائق ج:۲ ص:۱۰۶، طبع بیروت، أیضًا: فتاویٰ عالمگیری ج:۱ ص:۱۲۶، کتاب الصلاۃ، الباب الثانی عشر، فی سجود السھو)۔

