سجدۂسہو
کیارُکوعکیتکبیربھولجانےسےسجدۂسہولازمآتاہے؟
سوال:۔
اگر کوئی شخص قیام سے رُکوع میں جاتے ہوئے ’’اللہ اکبر‘‘ کہنا بھول جائے تو سجدۂ سہو تو لازم نہیں آتا؟
جواب:۔
سجدۂ سہو واجب کے چھوڑنے پر واجب ہوتا ہے، رُکوع اور سجدے کی تکبیریں سنت ہیں، واجب نہیں، اگر کوئی ان کو بھول کر نہ کہے تو سجدۂ سہو واجب نہیں۔(۱)
- (۱) ولَا یجب بترک ۔۔۔ تکبیرات الْإنتقالَات ۔۔۔إلخ۔ (عالمگیری، کتاب الصلاۃ، الباب الثانی عشر فی سجود السھو ج:۱ ص:۱۲۶)۔ أیضًا: فلا یجب بترک السُّنن والمستحبات ۔۔۔ وتکبیرات الْإنتقالَات والتسبیحات ۔۔۔إلخ۔ (حلبی کبیر ص:۴۵۵ فصل فی سجود السھو)۔

